JavaScript is required

چھوٹے بچوں کی تعلیم میں کیریئر کے مواقع (Career Opportunities in Early Childhood Education) - اردو (Urdu)

چھوٹے بچوں کی تعلیم کے شعبے میں نئے اساتذہ اور ایجوکیٹرز کے لیے کیریئر کے مواقع

وکٹورین گورنمنٹ نے وکٹوریہ کے تمام گھرانوں کے لیے نتائج بہتر بنا کر حقیقی تبدیلی لانے کا عزم کر رکھا ہے جن میں تہذیبی اور لسانی لحاظ سے مختلف گھرانے بھی شامل ہیں۔

اس عہد کو پورا کرنے کی خاطر 'بہترین آغاز، بہترین زندگی' کی اصلاحات میں 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے چھوٹے بچوں کے لیے عملے میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

پوری سٹیٹ میں 11,000 نئے چھوٹے بچوں کے اساتذہ اور ایجوکیٹرز کو شعبے میں لانے اور مدد دینے کے لیے روزگار کے کئی مختلف اقدامات تشکیل دیے گئے ہیں۔

تمام پس منظروں کے ان اہل امیدواروں کے لیے مالی اور غیر مالی مدد کی صورتیں دستیاب ہیں جو چھوٹے بچوں کی تعلیم میں کیریئر بنانا چاہتے ہوں۔

اس بارے میں نیچے دی گئی معلومات پڑھیں کہ آپ کیسے چھوٹے بچوں کے استاد یا ایجوکیٹر بن سکتے ہیں۔

چھوٹے بچوں کی تعلیم میں کیریئر بنانا

:چھوٹے بچوں کا استاد یا ایجوکیٹر بننے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لیے تعلیم اور مالی مدد کے بہت سے مواقع دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں
.چھوٹے بچوں کے شعبے میں تعلیم اور کام کے لیے مالی مدد | vic.gov.au

چھوٹے بچوں کی تعلیم کے کیریئرز اور تعلیم کے لیے مالی مدد کے متعلق مزید معلومات کے لیے دیکھیں
چھوٹے بچوں کا استاد یا ایجوکیٹر بننا۔

ملازمتیں

چھوٹے بچوں کی تعلیم کے شعبے میں ملازمتیں انفرادی سروس مینیجرز اور کنڈر پروگرام فراہم کرنے والے مراکز کے ذریعے ملتی ہیں۔

ویب سائیٹ Early Childhood Jobs
پر دیکھیں کہ کونسی ملازمتیں دستیاب ہیں اور شعبے میں کام کرنے والوں کے ذاتی حالات پڑھیں۔

:اضافی مدد فراہم کرنے والے چھوٹے بچوں کی تعلیم کے کورسز کا پتہ چلانے کے لیے دیکھیں
.Early Childhood Tertiary Partnerships program | vic.gov.au

Updated