اپنی لوکل کاؤنسل یا کنڈرگارٹن سروس سے داخلے کے طریقے کے متعلق بات کریں۔ آپ 663 338 1800 پر تین سالہ بچوں کی کنڈرگارٹن انکوائری لائن پر کال یا 3YO.kindergarten@education.vic.gov.au پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی زبان میں مدد یا انٹرپریٹر (زبانی مترجم) لینے کے لیے پہلے 450 131 پر کال کریں۔
Early Start Kindergarten (ESK)
ریفیوجی (پناہ گزین) یا اسائلم سیکر (پناہ کے درخواست گزار) پس منظر رکھنے والے بچے اضافی مدد لے سکتے ہیں اور Early Start Kindergarten (چھوٹے بچوں کے کنڈرگارٹن) کے ذریعے انہیں ترجیحی بنیادوں پر کنڈرگارٹن مل سکتا ہے۔ اپنے بچے کو داخل کرواتے ہوئے آپ اپنی مقامی سروس سے Early Start Kindergarten کے متعلق پوچھ سکتے ہیں یا مزید معلومات کے لیے Early Start Kindergarten دیکھیں۔
بچے کو کب داخل کروایا جائے
وکٹوریہ میں بچوں کو 3 سال کا ہونے پر کنڈر پروگرام میں داخل کیا جا سکتا ہے۔ آپ سٹارٹنگ ایج کیلکولیٹر میں اپنے بچے کی تاریخ پیدائش ڈال کر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس سال تین سالہ اور چار سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن یا پری پریپ شروع کر سکتا ہے۔
اگر آپ کا بچہ 1 جنوری اور 30 اپریل کے درمیان پیدا ہوا تھا تو آپ چن سکتے ہیں کہ وہ کس سال میں تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کرے گا۔ آپ کا بچہ جس سال 3 سال کی عمر کو پہنچے یا 4 سال کی عمر کو پہنچے، وہ تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کر سکتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ 3 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کرے تو وہ 5 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں سکول شروع کرے گا۔ اگر آپ اپنے بچے کو 4 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں تین سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن بھیجنے کا انتخاب کریں تو وہ 6 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں سکول شروع کرے گا۔
کنڈر پروگرام تلاش کریں
منظور شدہ کنڈر پروگرامز پیش کرنے والی سروسز کا پتہ چلانے کے لیے find a kinder program ویب سائیٹ دیکھیں۔ آپ کی لوکل کاؤنسل اور کنڈرگارٹن سروسز بھی کنڈرگارٹن میں داخلے کے سلسلے میں مدد کر سکتی ہیں۔
کنڈر ٹک تلاش کریں
کنڈر ٹک وکٹورین گھرانوں کو اپنے بچوں کے لیے منظور شدہ کنڈر پروگرام تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اپنی مقامی کنڈرگارٹن سروس میں، سروس یا سنٹر کی عمارت یا احاطے میں، اس کی ویب سائیٹ پر یا اس کے معلوماتی مواد پر کنڈر ٹک والا لوگو تلاش کریں۔

Updated