اگر آپ ریفیوجی (پناہ گزین) یا اسائلم سیکر (پناہ کے درخواست گزار) پس منظر رکھتے ہیں تو ممکن ہے آپ چھوٹے بچوں کے کنڈرگارٹن (Early Start Kindergarten (ESK)) کے لیے اہل ہوں۔ ESK یہ یقینی بنانے میں مدد دے سکتا ہے کہ آپ کو اپنے بچے کے لیے ہر ہفتہ مفت کنڈر پروگرام کے زیادہ سے زیادہ گھنٹے ملیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
ESK ان تمام کنڈر پروگرامز میں دستیاب ہے جو کوالیفائڈ استاد فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے قریبی کنڈر سے رابطہ کر کے اور Early Start Kindergarten گرانٹ کے استعمال کی درخواست کر کے اپنے بچے کو داخل کروا سکتے ہیں۔ کنڈر سروسز آپ کو آپ کی زبان میں مدد دینے کے لیے مفت ترجمے کا انتظام کر سکتی ہیں۔
آپ مدد کے لیے 663 338 1800 پر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی تین سالہ بچوں کی کنڈرگارٹن انکوائری لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا اپنی لوکل کاؤنسل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی زبان میں مدد لینے کے لیے 450 131 پر نیشنل ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس کو کال کر کے اپنی زبان کا انٹرپریٹر مانگ سکتے ہیں اور اس سے کہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے لوکل کاؤنسل یا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے نمبر پر فون کرے، اور انٹرپریٹر فون کال میں موجود رہ کر گفتگو کا ترجمہ کرے گا۔
درخواست دینے کا وقت
جس سال میں بچے تین سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن جانے کے لیے داخل ہوں، اس سال میں 30 اپریل سے پہلے تین سال کے ہونے والے بچے ESK کے لیے اہل ہیں۔ دیکھیں ‘کب داخلہ لیا جائے'۔
اگر آپ کا بچہ 1 جنوری اور 30 اپریل کے درمیان پیدا ہوا تھا تو آپ چن سکتے ہیں کہ وہ کس سال میں تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کرے گا۔ آپ کا بچہ جس سال 3 سال کی عمر کو پہنچے یا 4 سال کی عمر کو پہنچے، وہ تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کر سکتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ 3 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کرے تو وہ 5 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں سکول شروع کرے گا۔ اگر آپ اپنے بچے کو 4 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں تین سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن بھیجنے کا انتخاب کریں تو وہ 6 سال کی عمر کو پہنچنے کے سال میں سکول شروع کرے گا۔
اگر آپ کو یہ حساب لگانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے کہ آپ کا بچہ کب ESK کے لیے اہل ہے تو آپ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، اپنی لوکل کاؤنسل، میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ نرس یا اپنے علاقے میں کسی کنڈر سے یا اپنے علاقے میں مندرجہ ذیل تنظیموں میں سے کسی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں:
- تین سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن کی انکوائری لائن 663 338 1800
- Brotherhood of St Laurence 03 9483 1183
- Foundation House 03 9389 8900
- Fka Children's Services 03 9428 4471
- VICSEG New Futures 03 9383 2533
کیا میرے بچے کو چار سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن میں جانا چاہیے؟
ہاں، جو بچے Early Start Kindergarten لے چکے ہوں، وہ چار سالہ بچوں کے مفت یا رعایتی کنڈرگارٹن کے لیے بھی اہل ہیں۔ 2025 سے شروع کرتے ہوئے، چار سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن بتدریج پری پریپ بن رہا ہے۔ 2026 میں ان بچوں کو پری پریپ کا 25 گھنٹے فی ہفتہ تک کا پروگرام دستیاب ہو گا جو:
- پناہ گزین یا اسائلم سیکر پس منظر سے ہیں
- خود کو ایبوریجنل اور/یا ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر قرار دیتے ہیں
- جن کے گھرانے کا چائلڈ پروٹیکشن سے واسطہ رہ چکا ہے
ایک سال پہلے ESK کے ذریعے داخلہ لینے سے یہ یقینی ہوتا ہے کہ آپ کا بچہ ہر ہفتہ پری پریپ کے زیادہ گھنٹے لے سکے گا، چاہے وہ وکٹوریہ کے کسی بھی حصے میں رہتا ہو۔ گھرانے پری پریپ کے لیے اہل ہوں گے چاہے انہوں نے پچھلے سال ESK میں داخلہ نہ لیا ہو۔
Updated